سعودی عرب کی طائف گورنری کے جنگلی اور پہاڑی علاقوں میں دلکش فطرتی مناظر اس وقت نکھر کرسامنے آگئے جب تازہ بارش سے چشمے ابل پڑے اور میٹھے پانی کے تالاب بھر گئے۔ بارش شروع ہوتے ہی طائف اور دور دراز کے علاقوں سے سیاحوں کا رش لگ گیا۔
صوبہ طائف اور اس کی وادیوں اور پہاڑی گھاٹیوں نے موسم گرما کی برسات کے ساتھ ایک دلکش منظر میں تبدیل کردیا۔ ان دنوں موسم معتدل، ہوا دار اور جوش و خروش سے بھرپور ہے۔ اگست کے وسط سے شروع ہونے والے موسم میں بادو باراں کی کیفیت ہوتی ہے۔
اس کے اونچے پہاڑوں اور وادیوں میں ایک الگ ہی خوبصورتی اور شان وشوکت ہوتی ہے۔ پہاڑوں کے درمیان سے آبشاریں بہتی ہیں۔ بارشوں سے پھولوں کے کھلنے، جڑی بوٹیوں، جھاڑیوں اور قدرتی خوشبودار پودوں کی نشوونما جیسے شاندار مناظر فروغ پاتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی’ایس پی اے‘ کی کیمرہ ٹیم نے طائف گورنری کے حیرت انگیز مناظر اور حیرت انگیز ماحول، موسم گرما کی ہواؤں اور بارش کے مناظر کی عکس بندی کی۔
-
سعودی عرب میں ہونے والی میراتھن جس میں شرکاء شدید گرمی میں اپنے اعصاب کو آزمائیں گے
’العلاء کے شعلے‘ ریس میں خطے اور دنیا بھر سے 200 رنرز کی شرکت
بين الاقوامى -
سعودی عرب اور ترکیہ کا جی 20 اجلاس میں دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
ترکیہ اور سعودی عرب نے بھارت میں منعقدہ گروپ بیس کے اجلاس کے موقع پر دوطرفہ تجارت ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کے محکمہ آثار قدیمہ کا العبلاء کے مقام پر آثار قدیمہ کی دریافت کا اعلان
سائنسی ٹیم نے اس مقام پر کچھ آرکیٹیکچرل یونٹس کے نیچے دریافت ہونے والے پانی کے ...
مشرق وسطی