سعودی عرب کی القصیم ریجن پکی ولیس نے دو افراد کو منشیات کی اسمگلنگ کے مقدمات میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سال قبل ایک دوسرے شخص پر چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
قصیم ریجن پولیس کے میڈیا ترجمان نے ہفتے کے روز بتایا کہ دونوں گرفتار افراد حملے کے واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیاپرپوسٹ کیےجانے کے بعد سامنےآئے تھے۔وہ کرائے کی گاڑی میں حملہ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہناہےکہ تشدد کا شکار ہونے والے شخص نے واقعے کے وقت سکیورٹی حکام کو رپورٹ درج نہیں کرائی تھی تاہم بعد میں ملزمان کو منشیات کی سمگلنگ کے مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا۔