سعودی عرب: اپنے ہم وطن کے قتل میں ملوث یمنی کا قصاص میں سر قلم کردیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے جازان کے علاقے میں قتل کے ایک کیس میں سزائے موت پانے والے ایک یمنی باشندے کا قصاص میں سر قلم کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سزاپانےوالے یمنی مجرم شتوعی حسن محمد عولہ نے ایک یمنی احمد علی محمد ابراہیم کو چاقو کے کئی وار کرکے اسے جان سے مار دیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے خلاف قتل کا مقدمہ چلایا گیا اور ملزم کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

شتوعی نے سزا پانے کے بعد مختلف عدالتوں میں سزائے موت کے خلاف اپیل کی تھی مگر تمام عدالتوں کی طرف سے ملزم کی سزا برقرار رکھی گئی۔

کل بدھ چھ ستمبر کو2023ء کو مجرم کا قصاص میں سرقلم کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں