سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک بچی کی دل کو چھو لینے والے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بچی استاد کی جانب سے طنز کا نشانہ بنائے جانے پر روتی ہوئی دکھائی دی۔
اس ویڈیو میں چھوٹی بچی ایک واقعہ کا ذکر کرتی ہے جس میں استاد نے جب بچی سے پوچھا کہ وہ بڑی ہو کر کیا بننا چاہتی ہے تو بچی نے جواب دیا وہ ڈینٹسٹ بننا چاہتی ہے۔
استاد نے اس پر طنزیہ ہنستے ہوئے کہا کہ" آپ ڈینٹسٹ کیسے بنیں گی آپ کے تو اپنے دانت ٹوٹے ہیں؟" یہ بتاتے ہوئے بچی رو پڑی۔
ياليت تدلوني على ذي البنت و أسأل العلي القدير ان ينتقم لها عاجلا غير أجل
— فايز المالكي (@fayez_malki) September 24, 2023
و من باب المسوؤلية المجتمعية اتمنى تتكفل آي #عيادة_اسنان
لمتابعة حالتها
ويبشرون في احسن #اعلان 🙏🏻🤍 pic.twitter.com/KHf25sBKG2
معروف فنکار فیاض المالکی نے اس ویڈیو کو ایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا اور ایسے اساتذہ کے منفی طرزعمل پر بات کی۔ انہوں نے بچی سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے دانتوں کی بحالی اور استاد کے لیے جوابدہ ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔
اس ٹویٹ کے بعد ماہر دندان سازوں اور نفسیاتی مشاورتی مراکز کی جانب سے طالبہ کو مفت مدد کی پیشکش بھی کی گئی۔
بہت سے لوگ اساتذہ کے رویے سے مطمئن نہیں تھے، اس بات پر زور دیتے رہے کہ محکمہ تعلیم کو چاہیے کہ وہ اسکولوں میں ایسی خواتین ماہر نفسیات کا تقرر کریں جو تعلیمی نفسیات سے واقف ہوں، تاکہ طالب علموں یا اساتذہ کے درمیان فاصلے کو کم کیا جا سکے۔