صدارت عامہ کی ایک ہفتےمیں مسجد نبویﷺ میں 50 لاکھ سے زائد زائرین کو خدمات کی فراہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگران ادارے ’صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین‘ کی طرف سے مسجد نبوی مسجد حرام میں زائرین اور نمازیوں کو فول پروف سہولیات اور خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

صدارت عامہ کی طرف سے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران تین سے دس ربیع الاول مین مسجد نبوی ﷺ میں پانچ ملین سے زائد نمازیوں اور زائرین کو خدمات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

ان سہولیات میں روضہ رسول ﷺ پر زئراین کی حاضری کو منظم کرنے کی سہولت شامل ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 473821 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ ﷺ کے صاحبین کے مزارات پر حاضری اور دردو پیش کرنے کی سہولت پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ 34048 زائرین نے روضہ شریف میں نوافل ادا کیے جب کہ 110436 زائرین کو روضہ رسول پر حاضری کے دوران فوری ترجمہ کی سہولیات سے مستفید کیا گیا۔ 14096 نمازیوں اور عمر رسیدہ اور معذور افراد کو وہیل چیئرز کی سہولت فراہم کی گئی۔

گذشتہ سات دنوں کے دوران پانچوں نمازوں کے دوران 5,640,231 نمازیوں نے مسجد نبوی میں نماز ادا کی۔ اس کے علاوہ 4,844 زائرین کو مواصلاتی چینلز کے ذریعے رہ نمائی کی خدمات فراہم کی گئیں۔

اسی عرصے کے دوران مسجد نبوی ﷺ کی نمائش 3,383 زائرین نے شرکت کی۔ 10,747 زائرین نے مسجد نبوی ﷺ کی لائبریری سے استفادہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں