ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کا ایک رکن مارا گیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد جبریل رومانہ البیرہ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔
ادھر رام اللہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی زخمی ہو گیا تاہم اس کی صحت کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ "توڑ پھوڑ کرنے والوں" نے جان بوجھ کر پیڑول بم مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ فورسز نے علاقے میں فلسطینی عسکریت پسندوں کی مزاحمتی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔