غزہ کی پٹی سے حماس نے اسرائیلی علاقوں میں پانچ ہزار راکٹ داغ کر آپریشن شروع کردیا۔ اس دوران پانچ اسرائیلی فوجیوں کو اغوا بھی کرلیا گیا۔ اب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسی ویڈیوز بھی گردش کرنے لگی ہیں جن میں صہیونی فوجیوں کو اغوا کرنے کے مناظر دکھائے جارہے ہیں۔
گردش کرنے والے ویڈیو مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلسطینی دھڑے کے اسرائیلی قیدیوں کو بستیوں سے اغوا کر کے موٹر سائیکلوں پر غزہ کی پٹی میں لے جا رہے ہیں۔
مشاهد متداولة لاختطاف عدد من الإسرائيليين وإدخالهم إلى قطاع #غزة باستخدام دراجات نارية.. ووسائل إعلام إسرائيلية تتحدث عن وقوع 35 أسيراً #إسرائيل #العربية pic.twitter.com/5IJRnkqYsF
— العربية (@AlArabiya) October 7, 2023
اسرائیلی فوج کی "جیپ" کو قبضے میں لینے کے بعد غزہ کی سڑکوں سے نئے مناظر سامنے آئے ہیں کہ سینکڑوں فلسطینی غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران پرجوش نعرے لگا رہے ہیں اور اس جنگ کے مال غنیمت کے طور پر اسرائیلی فوجیوں کو دیکھ کر خوشی منا رہے ہیں۔
ویڈیو کلپس میں فلسطینی دھڑوں کو 5 اسرائیلی فوجیوں کو پکڑتے اور ان کے ساتھ غزہ کی پٹی میں گھومتے ہوئے فلسطینی نوجوانوں کے درمیان بھی دکھایا گیا۔ یہ نوجوان اسرائیلی فوجیوں کو لے جانے والی بس کے گرد جمع تھے۔
غزہ سے راکٹ داغے جانے، فلسطینی عسکریت پسندوں کی اسرائیلی بستیوں میں دراندازی، اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنانے اور اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں پر مشتمل ’’ طوفان الاقصی‘‘ کے نام سے اس آپریشن نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔
مراسلة العربية: أصوات انفجارات في سماء القدس جراء صواريخ انطلقت من #غزة #العربية pic.twitter.com/ShTlNvfe3S
— العربية (@AlArabiya) October 7, 2023
اسرائیلی فوج نے بھی غزہ کی پٹی میں حماس کے اہداف کے خلاف آپریشن کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔ اور آپریشن ’’ آہنی تلواروں‘‘ کے عنوان سے جوابی آپریشن شروع کردیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں سینکڑوں افراد نے نقل مکانی کرلی ہے۔
دریں اثنا حماس کے میڈیا نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کے پکڑے جانے کی تصدیق کی ہے ۔ تصاویر میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کا کنٹرول دکھایا گیا ہے۔ غزہ کے کچھ پریس ذرائع نے اسرائیل کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے گولہ باری کی اطلاع بھی دی ہے۔
اسرائیلی اخبار "ہارٹز" نے اطلاع دی ہے کہ مسلح فلسطینی بیر سبع کے مغرب میں ایک بستی میں ایک گھر میں خود کو یرغمال بنائے ہوئے تھے۔ اس سے قبل ’’العربیہ‘‘ کے نامہ نگاروں نے اطلاع دی تھی کہ فلسطینی عسکریت پسندوں نے غزہ کی پٹی کے اطراف میں 4 بستیوں میں گھس کر لوگوں کو یرغمال بنایا اور اسرائیل کے اندر کئی علاقوں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا۔
مقاتلون فلسيطينيون يأسرون إسرائيليين وينقلونهم من المستوطنات إلى داخل قطاع #غزة على دراجات نارية #إسرائيل#العربية pic.twitter.com/xbhPQo0r3O
— العربية (@AlArabiya) October 7, 2023
ٹی وی فوٹیج میں غزہ سے داغے گئے میزائلوں کے مغربی کنارے اور القدس کے درمیان واقع علاقے میں گرنے اور اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کے ذریعے ان کو روکے جانے کو بھی دکھایا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے وسطی اور جنوبی اسرائیل کے ایئرپورٹس کی بندش کی خبر بھی دے دی ہے۔
غزہ کی پٹی سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد القدس میں سائرن بجنے لگے۔ غزہ کی پٹی کے اطراف میں واقع بستیوں میں سے ایک میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے ملٹری ریزرو فورسز کو بلانے پر اتفاق کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دھمکی دی ہے کہ حماس کو راکٹ حملوں کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔