فلسطینیوں کی بڑی تعداد جنوبی غزہ سے نکل رہی، سیٹلائٹ تصاویر نے واضح کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بزنس انسائیڈر کی ویب سائٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی بڑی تعداد جنوبی غزہ کی پٹی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے جنوبی علاقوں کے کچھ حصوں کو خالی کرنے کے لیے انتباہ کے بعد لوگوں کے بڑے ہجوم کو جنوبی غزہ سے نکلتے دیکھا گیا ۔

فوربس میگزین نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جمعرات کو جنوبی غزہ کی پٹی کے کچھ حصوں کو خالی کرنے کا حکم دیا ۔ اس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ اسرائیل شمال میں اپنی زمینی کارروائیوں کے بعد اب جنوبی غزہ میں زمینی حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اس حوالے سے جمعہ کو میکسار ٹیکنالوجیز نے سیٹلائٹ تصاویر شائع کردیں جن میں دکھایا گیا کہ فلسطینیوں کا ایک ہجوم جنوبی غزہ کی پٹی میں صلاح الدین روڈ پر جمع ہے اور انخلا کی راہداری سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ہجوم کتنا بڑا تھا لیکن میکسر ٹیکنالوجیز کا اندازہ ہے کہ اس ہجوم میں ہزاروں لوگ شامل ہو سکتے ہیں۔ سینکڑوں لوگ چوکی سے گزرنے کے لیے انتظار کر رہے تھے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے کہ جب سے فلسطینی شمال سے نکلنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ ان میں سے لاکھوں فلسطینیوں نے جنوب میں پناہ لی ۔ غزہ کی پٹی کی آبادی 23 لاکھ ہے۔

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا تھا کہ غزہ میں خوراک اور پانی ختم ہو رہا ہے اور اب لوگ قحط کے دہانے پر ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں