کیا اسرائیل میں قید خاتون اسراء جعابیص کو رہا کیا جائے گا؟
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے اعلان اور حماس اور اسرائیلی حکام کے درمیان قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بعد فلسطینی اسیرہ "اسراء الجعابیص" کا نام سامنے آیا، جسے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین کا آئیکون سمجھا جاتا ہے۔
اسراء جعابیص کے ساتھ کیا ہوا اور اسے کیوں گرفتار کیا گیا
اسراء جعابیص کو 11 اکتوبر 2015ء کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ الزعیم قصبے سے ملحقہ سڑک پر اپنی گاڑی چلا رہی تھیں۔ قابض حکام نے اس پر جھوٹا الزام لگایا کہ وہ کار میں دھماکہ خیز مواد لےجا رہی تھیں جو پھٹ گیا تھا جب کہ جعابیص اپنا مکان تبدیل کر نے کے بعد گھر کا سامان لے جا رہی تھیں جس میں ایک گیس سلینڈربھی شامل تھا۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسراء کی گاڑی میں آگ لگنے سے اس کا پورا جسم پر بری طرح جھلس گیا۔ مگر صہیونی حکام نے اسے ایک عسکری کارروائی قرار دیتے ہوئےگیارہ سال قید کی سزا سنادی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب اسے گرفتار کیا گیا تو وہ اپنے پیچھے اپنے اکلوتے بچے عمر کو چھوڑ گئی تھیں۔ وہ کئی جیلوں میں رہ چکی ہیں اور فی الحال دیمون جیل میں ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی مانیٹرنگ کے مطابق اسرائیلی وزارت انصاف کی جانب سے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر شائع کیے گئے ناموں میں قیدی الجعابیص کا نام شامل ہے۔
الجيش الإسرائيلي يقتحم ساحة مستشفى ثابت ثابت بطولكرم ويعتقل جريحا من داخل سيارة إسعاف#العربية pic.twitter.com/RarcOIlgqm
— العربية (@AlArabiya) November 22, 2023
اسرائیلی عدالتوں کی طرف سےمقدمہ کی طویل کارروائی کے بعد اسراء کو 11 سال قید اور 50,000 شیکل جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اس فیصلے سے قبل ہونے والی بحث ایک سال تک جاری رہی اور یہ فیصلہ 7 اکتوبر 2016 کو جاری کیا گیا۔
اسرا جعابیص کا تذکرہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کے تحت قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل طے پا رہی ہے۔
-
حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟
اسرائیل اور حماس نے قطر ، مصر اور امریکا کی ثالثی کے ساتھ چار دن کی جنگ بندی پر ...
مشرق وسطی -
امید ہے کہ غزہ جنگ بندی سےاسرائیل اورلبنان کی سرحدی جھڑپوں میں 'تؤقف' آجائے گا:امریکہ
منگل کو دیر گئے ایک سینئر امریکی اہلکار نے کہا، صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو امید ...
مشرق وسطی -
عن قریب مصر کا دورہ کر سکتا ہوں: ترک صدر رجب طیب ایردوآن
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وہ جلد از جلد مصر کا دورہ کرنے کا ...
بين الاقوامى