اسرائیل حماس جنگ بندی کا نفاذ 7 بجے صبح ہو گا: قطر

غزہ سے قیدیوں کی رہائی شام چار بجے ہو گی، حماس سے فہرست موصول ہو گئی: یاہو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل اور حماس کے درمیان چار دنوں کے لیے جنگ بندی جمعہ کے روز غزہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے شروع ہو جائے گی۔ جبکہ اسرائیلی قیدیوں کی پہلی کھیپ شام چار بجے غزہ سے رہائی پا سکے گی۔ اس امر کا اعلان قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے جمعرات کی شام کیا ہے۔

قطری اعلان کے مطابق جنگ بندی جامع ہو گی اور شمالی غزہ کے ساتھ ساتھ جنوبی غزہ میں برابر نافذ العمل ہو گی۔ اس دوران غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

قطری ترجمان کے مطابق اسرائیلی یرغمالی چار بجے شام رہا کیے جائیں اور یہ توقع ہے کہ اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیی بھی ڈیل کے حصے کے طور پر رہا ہوں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ 'انہیں حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار کی گئی فہرست موصول ہو گئی ہے۔ جن کی رہائی جمعہ کے روز جنگ بندی کے بعد ہو گی۔'

دوسری جانب حماس نے بھی اپنے ٹیلی گرام چینل سے اعلان کیا ہے کہ 'اس کی فوج کی طرف سے تمام دشمنی روک دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں