اسرائیل نے غزہ پر دوبارہ جنگ مسلط کردی، پوری پٹی پر بمباری، درجنوں ہلاکتوں کی اطلاعات
آج جمعہ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے شدید بمباری دوبارہ شروع کی ہے جس میں درجنوں شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے قبل ازیں اسرائیلی فوج نے شمال اور جنوب کے مختلف علاقوں پر دوبارہ بمباری شروع کر دی ہے
قصف إسرائيلي عنيف على قطاع غزة الآن
— العربية (@AlArabiya) December 1, 2023
#العربية pic.twitter.com/FnTW53Bsll
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ حماس کے ساتھ سات روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
دوسری طرف غزہ کی پٹی کے قریب یہودی کالونیوں پر راکٹ حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
جرحى بتجدد الغارات الإسرائيلية على #غزة وسط تحليق مكثف للمقاتلات الحربية في أجواء القطاع #فلسطين #العربية pic.twitter.com/uNj5KxTYID
— العربية (@AlArabiya) December 1, 2023
اسرائیلی آرمی ریڈیو نے کہا ہے کہ جنگی طیاروں نے پورے غزہ میں حملے شروع کیے ہیں۔ اسرائیلی طیارے اس وقت غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں۔ العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ آج غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
أنباء عن تمديد الهدنة ليوم ثامن بين حماس وإسرائيل.. و الخارجية الإسرائيلية: مستمرون في الهدنة طالما تطلق حماس سراح الرهائن#العربية pic.twitter.com/7Ef5RA8hE9
— العربية (@AlArabiya) December 1, 2023
القدس بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس نے جمعہ کو اسرائیلی فوج کی طرف سے کیے گئے حملوں کے جواب میں اسرائیلی شہروں اور قصبوں پر راکٹ باری کی ہے۔
جمعہ کی صبح اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کی پٹی میں جنگ بندی مؤثرطریقے سے اس کی توسیع کے اعلان کے بغیر ختم ہوگئی۔
غزہ کی پٹی میں دونوں فریقوں کے درمیان عارضی جنگ بندی کا ساتواں دن کسی نئی توسیع کے اعلان کے بغیر گذر گیا۔
فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیلی توپ خانے نے غزہ شہر کے مغرب میں شہریوں کے گھروں پر گولے داغے جب کہ غزہ میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں اسرائیلی بمباری میں متعدد شہری مارے گئے۔ فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں غزہ کے جنوب میں خان یونس کے قصبے نیو عبسان کے مشرق کو نشانہ بنایا گیا۔اس نے غزہ کے الشیخ رضوان محلے میں پرتشدد جھڑپوں اور دھماکوں کی بھی اطلاع دی۔
چوبیس نومبر کو شروع ہونے والی 7 روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد آج اس میں مزید توسیع نہ ہوسکی اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے پر جنگ شروع کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سات اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے نتیجے میں پندرہ ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکےہیں۔