فلسطین اسرائیل تنازع

شمالی غزہ میں فوجی آپریشن مکمل ہونے کے قریب ہے: اسرائیلی آرمرڈ کور سربراہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی فوج آرمرڈ کور کے سربراہ نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں آپریشن مکمل ہونے کے قریب ہے، اسرائیلی جرنیل نے یہ بات پیر کے روز کہی ہے۔ ان کا کہنا تھا ان کے زیر کمان فوج کے علاوہ دوسری اسرائیلی افواج جو اس وقت غزہ کی پٹی پر حماس کے خلاف یا فلسطین میں کسی اور جگہ پر بروئے کار ہیں اپنے آپریشن جلد مکمل کرنے والی ہیں۔

بریگیڈئیر جنرل ہشام ابراہیم نے اسرائیلی فوج کے ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا ' ہم نے شمالی غزہ میں اپنے اہداف تقریبا حاصل کر لیے ہیں۔ اب ہم اپنے اس آپریشن کا غزہ کی پٹی کے دوسرے حصوں میں پھیلاؤ کرنے جارہے ہیں۔'

اسرائیلی فوجی افسر کا کہنا تھا اس وقت ہمارے سامنے ایک ہی ہدف ہے کہ دہشت گرد گروپ حماس کی حکومت ختم کرنا ہے۔ ہماری ساری توجہ اس پر ہے۔ خیال رہے پیر کے روز ہی اسرائیلی فوج کے ٹینکوں کو جنوبی غزہ کے علاقے میں داخل ہوتے دیکھا گیا ہے۔

جبکہ ایک دو روز قبل برطانوی جنگی جہاز بھی اسرائیلی مدد کے لیے یرغمالیوں کی تلاش اور نگرانی کے لیے علاقے میں اپنی پروازیں شروع کر چکے ہیں جن سے آنے والے دنوں میں جنگی چال اور صورت حال مختلف ہونے کے اشارے ہیں۔ جیسا کہ بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثیوں کے راکٹ حملوں میں ان دنوں میں اضافہ ہو ا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں