سعودی عرب کے علاقے الاحساء کے گورنر شہزادہ سعود بن طلال بن بدر نے الاحساء کے کھجور برآمد کرنے میں دنیا میں پہلے نمبر پر رہنے کے ہدف کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل سوموار کو روز ریاض ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقدہ بین الاقوامی کھجور کانفرنس اور نمائش کے موقعے پر کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے "الاحساء گورنری میں کھجور کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امید افزا مواقع" کے عنوان سے ایک مکالمے کے سیشن میں شرکت کی۔ یہ میلہ 14 دسمبر تک جاری رہے گا۔
شہزادہ سعود بن طلال بن بدر نے اس سیشن کے دوران وضاحت کرتے ہوئے کھجور اوراس شعبے میں سرمایہ کاری کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارا مقصد ہے کہ الاحساء کھجور کی برآمد میں دنیا میں پہلے نمبر پر رہے۔ یہ علاقہ کھجور کے شعبے میں مقامی اور علاقائی سطح پر کھجور پیدا کرنے والے سب سے بڑی گورنریوں میں سے ایک ہے۔مملکت کی قیادت بھی الاحساء میں کھجور کی کاشت کو بہتر بنانے میں دلچسپی لے رہی ہے۔
انہوں نے کھانے کی صنعتوں اور سرکلر اکانومی کے ذریعے کھجور کے شعبے سے مستفید ہونے والے معاشی تنوع کی طرف بھی اشارہ کیا اور کھجور کی ویلیو چین میں حصہ لینے والوں کو مزید ترقی اور پائیداری حاصل کرنے کے لیے فراہم کی جانے والی مراعات اور صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے کھجور کے شعبے میں شاندار ترقی کی ہے۔ مملکت میں 36 ملین کھجور کے درخت ہیں۔ یہ دنیا میں کھجور کے سب سے بڑے برآمد کنندہ کے طور پر بھی پہلے نمبر پر ہے جہاں سالانہ تقریباً 1.6 ملین ٹن کھجور کاشت کی جاتی ہے جب کہ سعودی عرب کو سالانہ 1,280 ملین ریال کا زر مبادلہ حاصل ہوتا ہے۔
-
پیرا گلائیڈنگ کےعالمی چیمپیئن کا خواب دیکھنے والی سعودی نہال الہلال سے ملیے
سعودی عرب کی کیپٹن نہال الھلال اپنے ایک خواب کو سچ کر دکھانے اور عالمی چیمپیئن ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کی اسرار الشہری باکسنگ ریفری کے میدان میں کیسے پہنچی؟
سعودی عرب کی اسرارالشہری نے باکسنگ کی دنیا میں قدم رکھ کر کھیلوں کے اس میدان میں ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں عمررسیدہ افراد کی تعداد آٹھ لاکھ 61ہزار ہوگئی: ادارہ برائے فیملی امور
سعودی عرب میں "بزرگ" کیٹیگری کے افراد کی تعداد گذشتہ سال کی مردم شماری میں تقریباً ...
مشرق وسطی