مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل آج بھی مسترد، جنگ کے بعد بھی مسترد: اسرائیل
برطانیہ میں اسرائیلی سفیر زیپی ہوٹو ویلی نے کھلے اور دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ‘’ان کا ملک دو ریاستی حل کو غزہ میں جنگ ختم ہونے کے بعد بھی کسی صورت قبول نہیں کرے گا، بلکہ مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔‘‘
سکائے نیوز پر ایک انٹرویو کے دوران اسرائیلی سفیر سے پوچھا گیا تھا کہ خطے میں فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر امن کیسے قائم ہو سکتا ہے؟ جس کے جواب میں سفیر نے بتایا 'اسرائیل آج یہ جانتا ہے اور پوری دنیا کو بھی یہ جان لینا چاہیے کہ فلسطینی اسرائیل کے ساتھ اپنی ریاست قائم نہیں کرنا چاہتے تھے۔ جس طرح آج بھی فلسطینی اسرائیلی ریاست کے بغیر اپنا نقشہ اور نعرہ اونچی آواز میں پیش کر رہے ہیں کہ وہ 'من النہر الی البحر' اپنی ریاست چاہتے ہیں ۔'
یہی ہمارا موقف ہے کوئی فلسطینی ریاست نہیں ہو سکتی ہے۔ اسرائیلی سفیر نے سات اکتوبر کے حماس حملوں کی فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مذمت نہ کیے جانے پر بھی سخت تنقید کی۔
اسرائیلی سفیر نے کہا 'کیا آپ کو یاد ہے، کبھی کسی ملک نے اپنے دشمن کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری بنائی ہو ؟ مجھے یاد نہیں کہ برطانیہ نے نازی جرمنی کی دوسری جنگ عظیم میں اس طرح کی کوئی مدد کی تھی۔'
مجھے یہ بھی یاد نہیں کہ امریکہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانیوں کی اس انداز میں کوئی مدد کی تھی اور ان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرکچھ کرنا قبول کیا تھا۔
برطانیہ میں اسرائیلی سفیر ہوٹو ویلی نے امریکی صدر جو بائیڈن کی یہ تجویز بھی مسترد کر دی کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی شہریوں کو بچانے کے لئے بلا امتیاز بمباری نہ کرے۔ بلکہ دیکھ بھال کرکے صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا جائے۔
-
فلسطین کے ’دو ریاستی حل‘ پر قائد اعظم کے موقف میں تبدیلی ’کفر‘ نہیں: نگران وزیر اعظم
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین سے متعلق ’دو ریاستی حل‘ ...
پاكستان -
ایران اور اسرائیل میں واحد مشترک بات دو ریاستی حل کی مخالفت ہے: ایرانی وزیرِ خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پیر کو دوحہ میں ایک بین الاقوامی فورم ...
مشرق وسطی -
دو ریاستی حل کے حصول کے لیے عالمی محاذ تشکیل دیا جائے: فلسطینی وزیر اعظم
فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی یا مغربی کنارے کے جزوی حل کے ...
مشرق وسطی -
اقوامِ متحدہ کافلسطین-اسرائیل بحران کے دوریاستی حل کی جانب 'ناقابل واپسی'اقدام پرزور
اقوامِ متحدہ نے بدھ کے روز عالمی برادری سے فلسطین-اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کی ...
بين الاقوامى -
دو ریاستی حل خطے میں دیرپا امن کا واحد راستہ ہے:جو بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ دو ریاستی حل ہی فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے ...
بين الاقوامى -
پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے: صدر عارف علوی
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی ...
پاكستان