اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے اور اس سے قبل پٹی کو تباہ کرنے کے لیے ایٹم بم گرانے کے مطالبے کے چند دن بعد اسرائیلی ثقافتی ورثہ کے وزیر امیچائی یاہو نےاب کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر مکمل طور پر قبضہ کر لیا جانا چاہیے۔
یاہو نے عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت" سے بات چیت میں القدس میں فائرنگ کے حوالے سے بات کی۔
اخبار کے مطابق چند روز قبل القدس میں ہونے والے اس حملے کے دوران اسرائیلی پولیس نے غلطی سے ایک اسرائیلی آباد کار ویل کاسٹل مین کو ہلاک کر دیا تھا جو حملہ آوروں کو بے اثر کرنے میں مدد کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیر نے عرب اور بین الاقوامی غصے کو یہ کہ کر بھڑکا دیا تھا کہ غزہ پر جوہری بم پھینکنا ایک ممکنہ حل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی کو روئے زمین پر نہیں رہنا چاہیے۔ اسرائیل کو وہاں دوبارہ بستیاں قائم کرنا ہوں گی۔