فلسطین اسرائیل تنازع

ایک حملے میں اسرائیلی فوجی نے شجاعیہ محلے میں 56 عمارتیں تباہ کردیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کی تازہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہی حملے میں درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی کچھ فاصلے پر کھڑے ہیں جو ایک ہی وقت میں 56 گھروں کی تباہی کی فلم بنا رہے ہیں جس میں زیادہ تر عمارتوں کو دھماکہ خیز بموں سے اڑایا گیا۔

غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے رہائشی عمارتوں اور سرکاری اداروں پر بمباری کے مناظر کو دستاویزی شکل دی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا جس پر شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مضافات میں واقع شجاعیہ میں ایک طبی مرکز میں دھماکہ خیز مواد کی دریافت اور حماس کی سرنگوں کو تباہ کرنے اور اس کی جانب سے حال ہی میں کی گئی کارروائیوں میں حماس کے سیکڑوں کارکنوں کی ہلاکت کا اعلان کیا۔

قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت میں 8000 بچو اور 6200 خواتین سمیت بیس ہزار سے زاید فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق زخمی فلسطینیوں کی تعداد 52,600 تک پہنچ گئی جب کہ 6,700 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں