فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیلی فوج کی جنوبی غزہ میں گہرائی میں کارروائیاں، نئی سرنگوں کا انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

غزہ کی پٹی میں 3 ماہ سے جاری جنگ کو کم کرنے کے لیےامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے دورہ تل ابیب کے موقعے پراسرائیلی فوج نے جنوب میں اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ/الحدث کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آج منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ان کی افواج نے غزہ کے جنوب میں خان یونس شہر کے اندر زمینی کارروائیاں مزید گہری کی ہیں۔

خان یونس میں سرنگیں

اسرائیلی فوج نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ جھڑپوں کے دوران 40 فلسطینی عسکریت پسند مارے گئے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی افواج خان یونس میں کئی سرنگوں کا پتا چلانے اور انہیں تباہ کرنے میں کامایب ہوگئی ہیں۔

انہوں نے بحری کشتیوں کے ذریعے غزہ کی پٹی میں حماس کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کا بھی دعویٰ

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگری نےکل سوموار کو کہا کہ فوج کی مختلف یونٹوں پر مشتمل فورس شمال میں حماس کے جنگجوؤں کا تعاقب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسطی غزہ اور جنوبی شہر خان یونس کے ارد گرد شدید آپریشنل سرگرمیاں دیکھی جا رہی ہیں۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ محصور غزہ میں لڑائی 2024 تک جاری رہے گی۔

غزہ کی سرنگیں
غزہ کی سرنگیں

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلءنکن محصور فلسطینی ساحلی علاقے میں 3 ماہ سے جاری تنازعہ کے دورانیے کو کم کرنے، شہریوں کی بڑھتی اموات کو کم کرنے کرنے کے ساتھ غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کو بڑھانے کی کوشش پر زور دیں گے۔

گذشتہ عرصے کے دوران اسرائیلی رہ نماؤں نے حماس کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کے اپنے ارادے کا بار بار اعادہ کیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کو ختم اور اس کی قیادت کو گرفتار کرنے تک جنگ جاری رہے گی۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے اب تک 23000 سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت اور ساٹھ ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں