مصر اور اسرائیل کی سرحد پر تازہ جھڑپ میں مزید مشتبہ اسمگلر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری فوج نے اسرائیل کے ساتھ سرحد پر سمگلنگ کی ایک نئی کارروائی کو ناکام بنانے کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے

تین اسمگلر ہلاک

فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمال مشرقی سرحد پر اسمگلنگ کی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے تقریباً 300 کلو گرام مختلف اقسام کے نشہ آور اشیاء کی اسمگلنگ کو روک دیا ہے۔ اس کارروائی میں تین اسمگلر مارے گئے ہیں۔

یہ واقعہ فوج کی جانب سے گذشتہ سوموار کی شام مصر ۔ اسرائیل سرحد پر منشیات کی اسمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں چھ سمگلروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مصری فوج نے اس وقت وضاحت کی تھی کہ اس نے شمال مشرقی سرحد پر العوجہ کراسنگ کے جنوب میں نشہ آور منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں