عالمی عدالت انصاف کے بعد اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی فوجداری عدالت میں بھی درخواست دائر کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو اور چلی نے عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف مشترکہ درخواست دائر کی ہے۔ میکسیکو اور چلی کی درخواست میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم کی تفتیش کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر سماعت بھی جاری ہے۔
دوسری جانب اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح طور پر کہا ہے کہ اقوام متحدہ یا کوئی اور طاقت ہمیں غزہ میں کارروائیوں سے نہیں روک سکتیں۔
سات اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک 25 ہزار کے قریب فلسطینی جاں بحق اور 65 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی 85 فیصد آبادی اسرائیلی بمباری کے باعث بے گھر ہو چکی ہے، شدید سرد موسم، خوراک کی قلت اور بیماریوں کے باعث بمباری سے زیادہ فلسطینیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
-
عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے پر جرمنی کی اسرائیل کے لیے حمایت قابل مذمت ہے:نمیبیا
نمیبیا نےجرمنی کی طرف سے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف زیر سماعت ...
بين الاقوامى -
عالمی عدالت انصاف کے تین عرب جج کون ہیں؟
عالمی عدالت انصاف میں گذشتہ دنوں جنوبی افریقا کی طرف سے اسرائیل کے خلاف غزہ میں ...
ایڈیٹر کی پسند -
عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل پرنسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام
جنوبی افریقہ کی وکیل عدیلہ ہاسم نے اپنے دلائل میں کہا کہ اسرائیل کی بمباری مہم کا ...
بين الاقوامى