فلسطینی وزیر برائے سماجی ترقی احمد مجدلانی نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کے اہلکار جوزپ بوریل کے بیانات کہ اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے حماس کو مالی امداد فراہم کی تھی دراصل وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر سیاسی راستہ کھولنے کے لیے دباؤ کے ڈالنا ہے۔ تاکہ وہ قبضہ ختم کرنے یا جنگ روکنے کے لیے اقدامات کریں۔
مجدلانی نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کو دیے گئےانٹرویو میں واضح کیا کہ "غزہ میں حماس کے لیے رقم ہمیشہ پرائیویٹ طیاروں کے ذریعے قطر سے اسرائیلی اللد ہوائی اڈے پر منتقل کی جاتی رہی ہے۔یہ کوئی راز کی بات نہیں کیونکہ یہ سارا کام اسرائیل کی نگرانی اور اجازت سے ہوتا تھا۔
مجدلانی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اب اس مسئلے کو اٹھانا اسرائیلی رائے عامہ کے سامنے نیتن یاہو کی حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے خاص طور پر چونکہ وہ کسی بھی سیاسی حل کو مسترد کرتے ہیں اور دو ریاستی حل کے بھی خلاف ہیں۔
سیاسی اور انتظامی دباؤ
انہوں نے زور دے کر کہا کہ "جوزف بوریل کے بیانات حماس تحریک کی حمایت اور تقسیم کو فروغ دینے میں اسرائیلی کردار کا سیاسی اور فعال استعمال ہیں۔ اس سے زیادہ اورکچھ کم نہیں"۔
قابل ذکر ہے کہ بوریل نے کل جمعہ کو اسپین کی ویلاڈولڈ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے حماس کو فنڈز فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے یہ بات نیتن یاہو کے ان بیانات کے جواب میں کہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہیں۔
نیتن یاہو اسرائیل میں اپنے مخالفین اور کچھ بین الاقوامی میڈیا کے ان الزامات کی تردید کرتے ہیں کہ ان کی حکومت نے غزہ میں حماس کو مضبوط بنانے کے لیے کئی سال مدد کی تھی۔
-
اسرائیل اشدود بندرگاہ کے ذریعے غزہ کے لیے آٹے کی ترسیل کی اجازت دے گا: امریکا
صدر جو بائیڈن اور وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کی بات چیت کے بعد جمعہ کو وائٹ ہاؤس ...
مشرق وسطی -
عراق میں ڈرون گر کر تباہ : امریکی عہدیدار، ایران نواز گروپ کا مار گرانے کا دعویٰ
امریکی عہدیدار کے مطابق بغداد کے شمال میں ایک امریکی ڈرون گر کر تباہ ہو گیا۔ ایران ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی یرغمالی کے والد کی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے گھر کے باہر بھوک ہڑتال شروع
تل ابیب میں حماس کے ہاتھ 7 اکتوبر کو یرغمال بننے والے اسرائیلی شہریوں کے درجنوں ...
مشرق وسطی