سعودی عرب کی حکومت کی مملکت میں اعتدال پسندانہ افکار وخیالات کی ترویج اور رجعت پسندانہ نظریات پر مبنی مواد کے خلاف جنگ جاری ہے۔
مملکت کے گلوبل سینٹر فار کامبیٹنگ ایکسٹریمسٹ تھاٹ [انسداد انتہا پسندانہ افکار مرکز] "اعتدال" نے "ٹیلی گرام" پلیٹ فارم کے تعاون سے 6 ہزار دو سو انتہا پسند چینلز کو بند کرنے کے علاوہ 43.8 ملین سے زیادہ انتہا پسندانہ مواد کو حذف کر دیا۔
مرکزنے بتایا کہ گذشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 1,840 چینلز اور 6.0 ملین مواد کو حذف کیا گیا یا اس کی آئیڈیز بند کی گئیں۔ گذشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے دوران انتہا پسندانہ پروپیگنڈہ پھیلانے کی سرگرمیوں میں اضافے کی نگرانی کی گئی۔ یہ پروپیگنڈہ تین دہشت گرد تنظیموں داعش، تحریر شام گروپ اور القاعدہ کی طرف سے پھیلایا جا رہا تھا۔ اسے سوشل میڈیا سے ہٹا دیا گیا۔
مرکز نے مزید کہا کہ اس نے 3.7 ملین انتہا پسندانہ مواد ہٹا دیا اور دہشت گرد تحریر الشام کے 207 انتہا پسند چینلز کو بند کر دیا۔2.2 ملین انتہا پسندانہ مواد کو بھی ہٹا دیا اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 190 انتہا پسند چینلز کو بند کر دیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گلوبل سینٹر فار کامبیٹنگ ایکسٹریمسٹ آئیڈیالوجی "اعتدال" اور "ٹیلی گرام" پلیٹ فارم کے درمیان مشترکہ تعاون نے فروری میں تعاون کے آغاز سے لے کر اب تک 58.8 ملین انتہا پسندانہ مواد کو ہٹانے اور 13 ہزار سے زیادہ انتہا پسند چینلز کو بند کردیا گیا ہے۔
-
سعودی عرب کے النصرکلب کی فٹ بال ٹیم کا چین آمد پربیجنگ میں والہانہ استقبال
سعودی عرب کے ’النصر فٹ بال کلب‘ کی ٹیم آج اتوار کو چین پہنچی جہاں وہ دس روزہ تیاری ...
مشرق وسطی -
2024 کے لیے سعودی عرب میں بامعاوضہ قومی تعطیلات کی مکمل فہرست
2024 میں تقریباً ایک ماہ کے اندر اندر پروازوں اور ہوٹلوں کی بکنگ کی بڑھتی ہوئی ...
مشرق وسطی -
پاک فوج اور سعودی شاہی بری فورسز کے مشترکہ عسکری تربیتی پروگرام کا آغاز
’’مشترکہ عسکری ٹریننگ سے دونوں ممالک کی افواج کے دستوں کو اجتماعی جنگی صلاحیتوں کو ...
پاكستان