فلسطین اسرائیل تنازع

خان یونس میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی،غزہ سے ہلاکتوں کی تعداد 25295 ہوگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے پیر کو اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 25,295 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 63,000 زخمی ہوچکےہیں۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ مسلسل چوتھے ماہ سے جاری ہے اور تازہ ترین پیش رفت میں فلسطینی ٹیلی ویژن نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس کا مختلف سمتوں سے محاصرہ کر رہی ہے۔

یہ بات ایک ٹیلی ویژن کے اعلان کے فوراً بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی فوجی گاڑیاں جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے مغربی علاقے کی طرف پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہیں، جہاں کئی دنوں سے فلسطینی دھڑوں اور اسرائیل کے مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

ٹیلی ویژن نے بتایا کہ خان یونس پر پُرتشدد بمباری جاری ہے جب کہ دوسری جانب خان یونس سے فوج اندر گھسنے کی کوشش کررہی ہے۔

فلسطینی الاقصیٰ ٹی وی چینل نے پیر کو بتایا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مغرب میں اسرائیلی بمباری کے بعد تقریباً 40 افراد ناصر میڈیکل کمپلیکس پہنچے۔

اسی تناظر میں وائس آف فلسطین ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ شدید نوعیت کی جھڑپوں کے ساتھ علاقے میں توپ خانے سے گولہ باری جاری ہے۔

اتوار کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پرمسلسل اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے غزہ شہر کے الرمل محلے میں رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور دیگر زخمی ہو گئے جب کہ شہر میں یرموک مارکیٹ میں ایک کار پر حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔

خبر رساں ایجنسی نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں کو غزہ شہر اور اس کے شمال میں بمباری سے متاثرہ علاقوں تک پہنچنے سے روک دیا۔

ادھر اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے شمالی رفح میں شدید بمباری شروع کی۔ طیاروں سے غزہ کی پٹی کے مغربی ساحل، خاص طور پر رفح اور خان یونس کے ساحل پر کشتیوں اور مشین گنوں سے بھی فائرنگ کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں