'چاندی نیا سونا ہے' بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان مصریوں کی بچت کو محفرظ کرنے کی کوشش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مصری خواتین کو روایتی طور پر ان کی منگنی پر سونے کے زیورات یا "شبکا" ملتا ہے۔ لیکن چونکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کمزور ہوتی ہوئی کرنسی نے قیمتی دھات کی طلب میں اضافہ کیا ہےتو سونے کے بجائے کچھ کو چاندی مل رہی ہے۔

یہ رجحان معاشی بحران کا ایک پیمانہ ہے جس میں افراطِ زر 30 فیصد سے زیادہ جاری ہے اور مرکزی بینک نے کرنسی کو ڈالر کے مقابلے میں 50 فیصد کمزور ہونے کی اجازت دی ہے جس کی قدر میں مزید کمی متوقع ہے۔

قاہرہ میں چاندی کی دکان کے ایک سیلز مین نے صرف اپنا پہلا نام ابانوب بتایا اور کہا، "چاندی نیا سونا ہے۔"

فیڈریشن آف مصری چیمبرز آف کامرس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال 30 جنوری سے 21 قیراط سونے کے ایک گرام کی قیمت 120 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 3,875 مصری پاؤنڈ (126 ڈالر) ہو گئی۔

ورلڈ گولڈ کونسل کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2022 سے 2023 تک سونے کے سکوں اور اینٹوں کی طلب میں تقریباً 58 فیصد اضافہ ہوا۔

تین بچوں کی ماں، 51 سالہ ایمان محمود نے کہا کہ اسے اپنے دوست کے نئے بچے کے لیے زیورات خریدتے وقت چاندی کا انتخاب کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا، "ایک گرام سے کم وزنی 18 قیراط کی ایک چھوٹی بالی 3,000 پاؤنڈ سے زیادہ کی ہے۔ میں اسے تحفہ کے طور پر اب نہیں خرید سکتی اس لیے میں نے چاندی کا ایک ہار تقریباً 1,900 میں خریدا۔"

"میں جانتی ہوں یہ اس جیسا نہیں ہے لیکن اس کی اب بھی قدر اور اہمیت ہے۔"

جو لوگ کر سکتے ہیں، انہوں نے غیر ملکی کرنسی یا جائیداد میں پناہ تلاش کی ہے۔

لیکن ڈالر خریدنے کے لیے بلیک مارکیٹ کی شرح گذشتہ ماہ 30.85 کی سرکاری شرح کے مقابلے میں 71 مصری پاؤنڈ تک بڑھ گئی، اس سے پہلے کہ یہ حالیہ دنوں میں مزید مالی امداد اور اماراتی سرمایہ کاری کی امیدوں کے درمیان 60 پاؤنڈ سے نیچے گرتی۔

اور ایک ایسے ملک میں جہاں 105 ملین کی آبادی کا تقریباً 60 فیصد غربت کی لکیر سے نیچے یا اس کے قریب ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، بہت کم لوگ اعلیٰ درجے کی جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے کے متحمل ہو سکتے ہیں جہاں فروخت عروج پر ہے۔

ایک گرام چاندی کی قیمت ایک سال میں دگنی سے بھی بڑھ گئی ہے لیکن تقریباً 47 مصری پاؤنڈ میں یہ سونے سے کہیں زیادہ سستی ہے۔

ہائی اسکول کے ایک 18 سالہ طالب علم رامی ظہران جو اپنے چچا کی طرح چاندی کے کاروبار میں کام کرنا چاہتے ہیں، نے نصف سال قبل چاندی کی اینٹ 31 پاؤنڈ فی گرام کے حساب سے خریدی تھی۔

اس نے کہا، "مجھے اپنے پیسے سے صرف 10 گرام سونا ملے گا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں