سال 1445ھ رجب المرجب کی آج 29 تاریخ ہے جب کہ سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک میں آج شعبان کا چاند دیکھا جائے گا۔
قومی ادارہ برائے فلکیاتی تحقیق کی سن ریسرچ لیبارٹری کے تیار کردہ فلکیاتی حسابات کے مطابق ماہ شعبان کے چاند کی پیدائش قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق 29 رجب کو صبح ٹھیک ایک ہوگی۔
نیا ہلال مکہ مکرمہ میں غروب آفتاب کے بعد 39 منٹ اور قاہرہ میں 40 منٹ تک باقی رہے گا۔ عرب جمہوریہ مصرکے باقی گورنروں کی فضا میں 40 سے 42 منٹ کے درمیان رہےگا۔
جہاں تک عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اورشہروں کا تعلق ہے نیا ہلال اس دن غروب آفتاب کے بعد 30 سے 50 منٹ کے درمیان رہ سکتا ہے۔ اس طرح ماہ شعبان 1445ھ کا آغاز فلکیاتی طورپر2/11/2024ء اتوار کو ہوگا۔
فلکیاتی حساب کے مطابق اس سال رمضان المبارک کا مہینہ 11 مارچ بروز پیر سے شروع ہونے والا ہے، اس سال روزوں کی تعداد 30 دن ہے۔
جہاں تک رمضان المبارک کے آخری دن کا تعلق ہے فلکیاتی حسابات بتاتے ہیں کہ یہ 9 اپریل بہ روز منگل 30 رمضان المبارک کی مناسبت سے ہوگا اور ماہ شوال کا آغاز اور عید الفطر کا پہلا دن بدھ 10 اپریل کو ہوگا۔
-
سعودی تحفظِ جنگلی حیات منصوبہ کس طرح عرب چیتے کو معدومیت کے دہانے سے واپس لا رہا ہے؟
سعودی عرب کے رائل کمیشن برائے العلا کے ماہرینِ تحفظات نے اس سال جنگل میں معدومیت ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں مقامی سطح پر تیار کردہ ڈرونز کی نمائش
سعودی عرب جدید سامان حرب وضرب کی تیاری میں خود کفالت کی منزل کی طرف تیزی کے ساتھ ...
بين الاقوامى -
'ڈیزرٹ ایکس العلا' نے سعودی عرب کے صحرائی کینوس کی خوبصورتی کو آشکار کر دیا
عصری فن کو سعودی عرب کے قدیم شہر کے ٹیلوں کے درمیان گویا ایک گیلری مل گئی ہے جب ...
ایڈیٹر کی پسند