فلسطین اسرائیل تنازع

محمود عباس بھی دوحہ پہنچ گئے، جنگ بندی سے متعلق مذاکرات پر تبادلہ خیال کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلسطینی صدر اتوار کے روز قطری دارالحکومت دوحہ پہنچے ہیں تاکہ غزہ میں جاری جنگ کو بند کرنے کے لیے کیے جانے والے مذاکرات پر تبادلہ خیال کر سکیں اور فلسطینیوں کے لیے امدادی ترسیلات کی ضرورت پر زور دے سکیں۔ فلسطینی خبر رساں ادارے 'وفا' کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماس الثانی سے ملاقات کریں گے۔

تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ حماس کی قیادت سے بھی ملاقات کی کوشش کریں گے یا نہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے قطر میں سفیر منیر غنام نے اتوار کے روز وائس آف فلسطین ریڈیو سے بات کرتے ہوئے بتایا فلسطینی صدر محمود عباس اور قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

منیر غنام نے کہا ' جنگ بندی سے متعلق قطر کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے قطر اور مصر کے ساتھ روابط خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔'

مقبول خبریں اہم خبریں