فلسطین اسرائیل تنازع

"معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کا غزہ سے انخلاء، پھر قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان ایسا معاہدہ ہونا چاہیے جس کے نتیجے میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلاء ہو اور بعد ازاں قیدیوں کی رہائی ممکن ہو سکے۔

حماس کے سربراہ نے اس امر کا اظہار جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ ان کا یہ بیان منگل کے روز قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔

مذاکرات میں امریکی ، اسرائیلی حکام کے علاوہ قطر اور مصر کے حکام بھی شریک ہوئے اور حماس کی طرف سے سامنے آنے والی شرائط کا جائزہ لیا گیا۔ مصری حکام نے مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں