کل 24 فروری بہ روز ہفتے کی شام سعودی عرب کے یوم تاسیس کی مناسبت سے 15 سعودی شہر کی فضاء مختلف رنگوں اور سائز کے آتش بازی سے جگمگا اٹھی۔ یہ آتش بازی مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے ایک ساتھ شروع کی گئی تھی۔
آتش بازی کا یہ جشن سعودی شہریوں کے دلوں میں اس تاریخی دن کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے اور آتش بازی سعودی وزارت ثقافت کے زیر اہتمام پروگراموں اور تقریبات کے ایک بڑے پیکج کا حصہ ہے۔
خیال رہےکہ سعودی عرب میں ہر سال 22 فروری کو مملکت کا یوم تاسیس منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1139ھ بہ مطابق 1727ء میں امام محمد بن سعود کے ہاتھوں پہلی سعودی حکومت کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
سعودی عرب میں آتش بازی کے مظاہر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جنہیں صارفین کی طرف سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔