مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل حرمین ایکسپریس ٹرین کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
سعودی گزٹ کے مطابق سعودی ریلوے [سار] کے منتظم اعلیٰ بشار المالک نے سٹیشن آمد پر نائب گورنر کا خیر مقدم کیا۔ نائب گورنر مکہ ریجن نے ایکسپریس ٹرین کی جانب سے فراہم کیے جانے والے مختلف پروگرامز اور جدید سہولیات پر بھی بریفنگ لی۔
شہزادہ سعود بن مشعل نے حرمین ٹرین میں مکہ مکرمہ کے الرصیفہ سٹیشن تک سفر کیا اور اس دوران منصوبے کے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے عمرہ سیزن کی تیاریوں اور آپریشنل منصوبوں کا جائزہ لیا۔
نائب أمير منطقة مكة الأمير #سعود_بن_مشعل_بن_عبدالعزيز
— إمارة منطقة مكة المكرمة (@makkahregion) March 5, 2024
يقف ميدانيًا على محاور وتقاطعات الطرق الدائرية، التي عملت الهيئة الملكية لمدينة مكة والمشاعر المقدسة على تنفيذها pic.twitter.com/WQEfIVy5Eb
نائب گورنر نے ذمہ داران کے ہمراہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ کے ٹرین سٹیشن کا بھی دورہ کیا اور عمرہ سیزن کے لیے زائرین کے استقبال اور سٹیشن کی تیاری، ٹرین آپریشن اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل مکہ ریجن میں مختلف حکومتی ادارے عمرہ زائرین کو مناسب سہولیات کی فراہمی کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔