سعودی عرب میں اونٹ فیڈریشن نے جنادریہ کیمل فیلڈ میں 11 سے 30 مارچ کے دوران سعودی خواتین اونٹوں کی جوکیوں کے لیے تربیتی کیمپ کے قیام کا اعلان کیا ہے جس میں 12 خواتین اونٹ بان خواتین شرکت کریں گی۔
کیمپ کے دوران اونٹوں کو سعودی اونٹ فیڈریشن کی نگرانی میں سخت تربیت دی جاتی ہے تاکہ انہیں آئندہ چیمپئن شپ کے لیے تیار کیا جا سکے، جن میں سب سے اہم العلا اونٹ کپ ہے جو کہ اگلے اپریل میں منعقد ہونا ہے۔
فیڈریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینیر محمود البلوی نے وضاحت کی کہ تربیتی کیمپ کا قیام سعودی اونٹ فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ فہد بن جلوی کی ہدایت پر عمل میں لایا گیا ہے۔ تاکہ سعودی خواتین کو اونٹوسواری کے مقابلوں کے لیے تیار کیا جا سکے۔