متحدہ عرب امارات : 87 ممالک کے شہریوں کو ویزہ ' آن ارائیول' کی سہولت دیدی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امارات کی وزارت خارجہ نے ویزا پالیسی کے سلسلے میں اپنی ترجیحات کو تازہ کیا ہے اور پیشگی ویزا کے استثنا کی فہرست میں مزید ملکوں کو شامل کر لیا ہے۔ اس ویزا استثنا کی پالیسی سے اب مجموعی طور پر 87 ملکوں کے شہری فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ان تمام 87 ملکوں کے شہری اب امارات پہنچ کر موقع پر ویزا حاصل کر سکیں گے اور انہیں پیشگی ویزا حاصل کرنے کی شرط پوری کرنا لازم نہیں رہے گا۔

بتایا گیاہے کہ اس سہولت کا مقصد امارات میں سیاحوں کے آمد کو ان کے لیے آسان بنانا ہے تاکہ اماراتی سیاحت کے شائق افراد کی راہ میں کوئی مشکل اور انتظار کی صورت باقی نہ رہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے نظر ثانی شدہ ویزا پالیسی کے بعد اب ایک سو دس ایسے ممالک رہ گئے ہیں جنہیں اماراتی ویزے کا پیشگی حصول ممکن بنانا ضروری ہوگا

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں