تحریک کے رہ نماؤں کی ہلاکت کا اعلان القسام بریگیڈز کی ذمہ داری ہے: حماس
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں حماس کے متعدد رہ نماؤں کی ہلاکت کے اعلان کے بعد فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے رہ نما محمد نضال نے ’العربیہ‘ کو بتایا کہ تحریک کے رہ نماؤں کے قتل کا اعلان کرنا یا اس کی تردید کرنا القسام بریگیڈز کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ "حماس کے رہ نماؤں کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید کرنے میں القسام بریگیڈ اسرائیلی فوج کے مقابلے میں زیادہ معتبر ہوگی"۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے مارے جانے والوں کا اعلان اور ان کے نام ایسی شخصیات کے ہیں جو بے گھر اور عام شہریوں کی مدد کے لیے سول کام کرتے ہیں اور یہ فوجی شخصیات نہیں ہیں"۔
العربیہ/الحدث کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں حماس اور اسلامی جہاد کے ارکان کی بڑی تعداد کو گرفتار کیا اور قیدیوں کو رہا کر لیا ہے۔
🔻#عاجل جيش الدفاع وجهاز الأمن العام قضيا على مسؤولين تابعين للجان الطوارئ الحمساوية في رفح المسؤولين عن أعمال إرهابية والعلاقة مع نشطاء حماس في الميدان
— افيخاي ادرعي (@AvichayAdraee) March 20, 2024
طائرات حربية بتوجيه استخباراتي من جهاز الأمن العام وهيئة الاستخبارات العسكرية هاجمت مساء الاثنين مسؤولين تابعين للجان الطوارئ… pic.twitter.com/hdb8AQUPfX
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی کے مشہور الشفاء میڈیکل کمپلیکس پر دھاوے کے دوران اسلامی جہاد کے رہ نما خالد البطش کی گرفتاری میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ تھا کہ اس نے 90 فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے اور سب سے مشہور کمپاؤنڈ میں 300 سے پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ 160 دیگر کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے اسرائیل منتقل کر دیا ہے۔
دریں اثناء اسرائیلی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اطلاع دی ہے کہ الشفا کمپلیکس آپریشن میں حراست میں لیے گئے افراد میں خالد البطش بھی شامل ہے۔
القيادي في حماس محمد نزال لـ #العربية: الإعلان عن مقتل أو نفي قادة بالحركة من مسؤولية "القسام"#غزة#العالم_الليلة pic.twitter.com/nV4hf6Shts
— العربية (@AlArabiya) March 20, 2024
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں ایک چھاپے میں چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ حماس تحریک کے رہ نما تھے۔