غزہ جنگ: شجاعیہ پر اسرائیلی بمباری میں 11 فلسطینی پولیس اہلکار قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

العربیہ کے ایک نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے علاقے شجاعیہ میں 11 فلسطینی پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع شجائیہ محلے میں دو حملوں میں فلسطینی پولیس ارکان سمیت 17 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

میڈیا آفس نے ایک بیان شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے امدادی سکیورٹی پولیس پر بمباری کی جو شجاعیہ سپورٹس کلب میں انسانی ہمدردی کے کام کا حصہ تھی۔ اس کے نتیجے میں 10 پولیس افسران اور شہری ہلاک ہوئے۔ ان میں ایک فلسطینی خاتون بھی شامل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شجاعیہ محلے میں ایک اور واقعے میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی پولیس افسر کو اس کے خاندان کے افراد کے ساتھ سنافور گول چکر پر فنا کے گھاٹ اتار دیا۔ اس حملے میں راہگیروں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

بیان میں امریکی انتظامیہ، عالمی برادری اور اسرائیل کو "پولیس فورسز اور عام شہریوں، بچوں اور خواتین کو امداد فراہم کرنے والوں کے خلاف جاری جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 20 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے شہر کے مشرق میں صلاح الدین سٹریٹ پر ایک گاڑی پر بمباری کی جس میں پانچ بچوں اور دو خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

غزہ شہر کے مغرب میں شفاء میڈیکل کمپلیکس کے مشرق میں واقع الوحدہ سٹریٹ پر ایک مکان پر طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں دس فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی حکام نے بتایا کہ 175 دن کے دوران اسرائیلی فوج نے 32623 فلسطینیوں کو شہید اور 750925 کو زخمی کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں