سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ گردش کررہا ہے آیا جس سلطنت عمان کے علاقے سمائل میں زیر زمین سوراخ سے رنگین دھواں اٹھتا دکھایا گیا۔ اس عجیب و غریب واقعے کی وجہ کے بارے میں بڑے پیمانے پر رد عمل سامنے آیا ہے۔
سلطنت عمان میں ماحولیاتی ایجنسی نے الدخیلیہ گورنری میں سمائل ریاست میں زمینی سوراخ سے اٹھنے والے رنگین دھوئیں کے راز کا پتا چلایا۔ ایجنسی کا کہنا تھا کہ یہ بارش اور ہوا کے دباؤ کی وجہ سے پیدا ہوا۔
حفرة غريبه يطلع منها دخان وردي
— الخيمة العُمانية🇴🇲 (@WeatherOmanya) April 17, 2024
متداول ولاية سمائل
"#الخيمة_العمانية pic.twitter.com/B5mTWVJ4F2
ایک وضاحتی بیان میں اتھارٹی نے دھوئیں کی وجہ علاقے میں "بجلی کی گراؤنڈ لائن میں خرابی اور شارٹ سرکٹ" کو قرار دیا، جس کی وجہ سے "ان دھوئیں کے رد عمل اور اضافہ" ہوا۔
اتھارٹی نے تصدیق کی کہ فالٹ ٹھیک کر دیا گیا اور علاقے میں بجلی بحال کر دی گئی۔
خیال رہےکہ گذشتہ دنوں سلطنت عمان میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 21 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔