عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب مشرق میں الکرادہ کے مقام پر’گیلانی‘ مسجد کے امام پر ایک مسلح گروپ کی طرف سے چاقوؤں سے حملے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
مینار نے اس کی جان بچائی
حملے کے بعد امام نے بھاگ کرمسجد کے مینارمیں خود کو چھپایا۔ اس نے مائیک ہاتھ میں لیا اور لاؤڈ اسپیکرپر مدد کی اپیل کی جس پر شہریوں نے مسجد میں پہنچ کر امام کی جان بچائی۔
#فقط_في_العراق
— Yasser Eljuboori (@YasserEljuboori) April 21, 2024
امام جامع الگيلاني في الزعفرانية يناشد اهالي المنطقة بالتدخل لحمايته بعد اقتحام الجامع من قبل عصابة .. pic.twitter.com/b6iLZMLafj
عینی شاہدین نے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پرلوڈ کیا جس میں امام کی اپیل کو دکھایا گیا۔ سوشل میڈیا پرتبصرے میں بتایا گیا کہ حملہ ان خاندانوں کے افراد نے کیا جو پہلے سے پڑوس میں رہتے ہیں۔
دریں اثناء مقامی میڈیا نے اعلان کیا کہ حملہ آور چاقو کے ساتھ مسجد میں داخل ہوئے۔ ان میں سے دو کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے۔
دریں اثنا امام کی ویڈیو اپیل پھیلنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سکیورٹی فورسز سے مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ بغداد میں الشیخ عبدالقادر الجیلانی مسجد اپنی تاریخی، مذہبی اور علمی اہمیت کی وجہ سے عراق بھر میں مشہور ہے۔
یہ مسجد عباسی دور میں تعمیر کی گئی تھی اور اس میں ایک اہم مینار ہے۔