فلسطین اسرائیل تنازع

حماس نے 23 سالہ اسرائیلی یرغمالی کی ویڈیو جاری کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کی طرف سے ایک 23 سالہ یرغمالی کی ویڈیو بنا کر جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو میں ایک بازو سے جزوی طور پر محروم ہو چکے 23 سالہ ہیرش گولڈ برگ پولین کو دکھایا گیا ہے۔ جو اپنے یرغمالی بنانے جانے کے واقعے کا مختصر ذکر کرنے کے علاوہ نیتن یاہو حکومت کی یرغمالیوں کے بارے میں کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔

پولین کو سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے غیر معمولی حملے کے روز ناچ گانے کی ایک تقریب سے اٹھایا گیا تھا۔ وہ سات اکتوبر سے اپنے دیگر بیسیوں یر غمالی بنائے گئے ساتھیوں کی طرح آج بھی غزہ میں قید ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولین امریکی شہریت کا بھی حامل ہے۔

اس مختصر نوعیت کی بنائی گئی ویڈیو پر کوئی تاریخ درج نہیں ہے۔ تاہم پولین خود بول کر بتا رہا ہے کہ وہ سات اکتوبر کو ایک تقریب میں تھا لیکن بعد ازاں جب ہوش میں آیا تو اس کے جسم پر کئی زخم لگے ہوئے تھے اور قید میں تھا۔ ایک بازو جزوی طور پر متاثر ہوا مگر اب اس کی مجموعی صحت اور حالت نارمل نظر آتی ہے۔

ہیرش گولڈ برگ پولین کی والدہ ریچل گولڈ برگ پچھلے تقریبا سات ماہ سے یرغمالیوں کی رہائی کے لئے جاری مہم کا سرگرمی سے حصہ ہیں۔ رہائی کے لئے مہم چلانے والے سبھی اسرائیلی نیتن یاہو حکومت کی پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہیں۔ کیونکہ کئی یرغمالی خود اسرائیلی فوج اپنی بنباری اور فائرنگ سے ہلاک کر چکی ہے۔

یہ اسرائیلی یرغمالی جن کی ابھی ایک سو سے زائد تعداد غزہ میں قید ہے۔ اب تک حماس کی قید میں دو سو سے زائد دن کاٹ چکے ہیں۔ البتہ ایک سو سے زائد یرغمالی اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت نومبر 2023 میں رہائی پا چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے ان دو سو دنوں کے دوران مسلسل بمباری کی ہے اور اب تک 34184 سے زائد فلسطینی کو قتل کیا ہے۔ اس مسلسل جنگ اور غزہ کی بد ترین تباہی کےباوجود اسرائیلی فوج اپنی طاقت کے بل پر ایک بھی یرغمالی کو رہا نہیں کر سکی ہے۔

ایک یرغمالی کی ویڈیو سامنے آنے ہر اس کے خاندان اور رہائی کی مہم کو منظم کرنے والوں نے اپنے رد عمل میں کہا کہ یہ ویڈیو جاری کرنے کی انہوں نے خود ہی اجازت دی تھی کہ اسے میڈیا پر براڈ کاسٹ کیا جائے۔ یرغمالی کی بنائی گئی ویڈیو سے یہ بھی اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ کس لوکیشن میں بنائی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں