مکہ مکرمہ ریجن کی پولیس نے مصری باشندوں اور ایک مقامی شہری کو دھوکہ دہی اور جعلی حج مہم چلانے،عازمین حج کو رہائش فراہم کرنے اور مقدس مقامات کے اندر لے جانے کا دعویٰ کرنے پر گرفتار کیا۔ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اس سے ایک دن قبل اسی علاقے میں پولیس نے دوسرے مصری باشندوں کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے حج کی سروسز فراہم کرنے کےاشتہارات پوسٹ کرنے کی کوشش کی تھی۔
دوسری طرف پبلک سکیورٹی نے شہریوں اور تارکین وطن پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے بارےمیں سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے جعلی اشتہارات کا جواب نہ دیں۔ پبلک سکیورٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کے منظور شدہ حج ٹورآپریٹرز کے سوا جعلی حج مہمات چلانے والوں سے ہوشیار ہرہیں اور جعلی حج مہمات چلانے والوں کے بارے میں مجاز حکام کو بر وقت مطلع کریں تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
-
سعودی عرب سے کھجور کی برآمدات میں 13.7% اضافہ ریکارڈ
سعودی نیشنل سینٹر فار پام اینڈ ڈیٹس نے 2024 کی پہلی سہ ماہی میں کھجور کی برآمدات ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب: بیوی قتل کرنے والے کو سزائے موت دیدی گئی
سعودی عرب میں 12 مئی کو وزارت داخلہ نے مجرم کے خلاف سزائے موت کے نفاذ کے حوالے سے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب:سول ایوی ایشن کے شعبے میں غیرمعمولی ترقی اوروسعت کےلیے نئےاقدامات کی تیاری
سعودی عرب کی سول ایوی ایشن سے متعلق اتھارٹی (جی اے سی اے) نے منصوبہ بنایا ہے کہ ...
مشرق وسطی