سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے جمہوریہ سلوواکیہ کے وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والے سلوواک سیاست دان رابرٹ فیکو وسطی یورپی ملک کے وزیر اعظم کے طور پر اپنی تیسری مدت کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انہیں ہنڈیلووا کے قصبے میں گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا جہاں وہ اپنے حامیوں سے ملاقات کر رہے تھے۔ انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، جب کہ نائب وزیر اعظم رابرٹ کلینک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی حالت تشویشناک لیکن مستحکم ہے۔