ایران نے بلا تاخیر نئے صدارتی انتخابات 28 جون کو کرانے کا اعلان کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران میں نئے صدارتی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ 28 جون کو کرائی جائے گی۔ ایران میں نئے انتخاب کا فیصلہ صدر ابراہیم رئیسی کے ایک ہیلی کاپتر حادثے میں انتقال کے بعد کیا گیا ہے۔

فوری اور عبوری طور پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اول نائب صدر محمد مخبر کو صدر مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ عبوری صدر کی تقرری آئین میں دیے گئے طریقہ کار کے مطابق دی گئی ہے۔

پیر کے روز ایرانی الیکشن باڈی کی طرف سے کیے گئے اعلان کے مطابق صدارتی امیدوار بننے کے لیےکاغذات نامزدگی 30 مئی سے 3 جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ صدارتی انتخاب کے لیے امیدوار 12 جون سے 27 جون تک مہم چلائی جا سکے گی۔ جبکہ ووٹنگ کا دن 28 جون مقرر کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں