سعودی عرب میں انسداد منشیات حکام نے دوسرے اداروں کے تعاون سے مملکت میں لائی گئی منشیات کی بھاری مقدار ضبط کر متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے سرکاری ترجمان میجر مروان الحزمی نے بتایا کہ منشیات کی اسمگلنگ اور منشیات کی تشہیر کرنے والے نیٹ ورکس جو سعودی عرب اور اس کے نوجوانوں کی سلامتی کو نشانہ بناتے ہیں کی نگرانی کے نتیجے میں ایم فٹامین منشیات کی 4,770,000 گولیاں ضبط کی گئیں۔ یہ منشیات کنکریٹ کے بلاکس کی کھیپ میں چھپائی گئی تھی۔ اسے ریاض کے علاقے میں منتقل کیا گیا تھا جہاں اسے ایک یمنی خاتون اور دوسرے غیرملکی نے وصول کرنا تھا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے جب کہ انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
میجر مروان الحزمی نے زور دے کر کہا کہ سکیورٹی فورسز منشیات کی سمگلنگ اور منشیات کے فروغ کی تمام سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔اس مکروہ دھندے میں ملوث ہر فرد کو عبرت ناک سزا دی جائے گی اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔
طرق المهربين والمروجين متعددة، ونحن لهم #بالمرصاد .#الحرب_على_المخدرات#بلغ_عنهم
— مكافحة المخدرات (@Mokafha_SA) May 28, 2024
pic.twitter.com/Rtlz8ObgPs
انہوں نے شہریوں مملکت میں مقیم تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، منشیات کی اسمگلنگ یا منشیات کے فروغ سے متعلق کسی سرگرمی کے حوالے سے مکہ مکرمہ، ریاض اور الشرقیہ گورنری میں ہیلپ لائن نمبر911 اور ملک کے دوسرے علاقوں میں 999 پر فون کرکے مجاز حکام کو فوری اطلاع دیں۔