غزہ میں اسرائیلی جنگ : کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی فروخت معطل کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اسرائیل کو کوئلے کی برآمد معطل کر رہی ہے۔ کوئلے کی برآمد معطلی کا فیصلہ اس وقت تک کے لیے ہے جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ جاری رکھتا ہے۔

صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا 'اسرائیل کو کوئلے کی برآمد اس وقت تک معطل رہے گی جب تک اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند نہیں کرے گا۔'

ہفتہ کے روز صدر پیٹرو نے کہا 'اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے معاملے پر کولمبیا اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کرے گا۔ نیز رام اللہ میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا۔'

صدر نے مزید کہا 'اسرائیل کے بنائے گئے ہتھیاروں کی خریداری بھی بگوٹا نہیں کرے گا۔

کولمبیا حکومت کے مطابق اسرائیل کو کوئلہ برآمد پر پابندی سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے حکم نامے کے پانچ دن بعد نافذ ہوگی۔ نیز اس فیصلہ کا اس کھیپ پر اثر نہیں پڑے گا جو پہلے ہی روانہ ہو چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں