سعودی عرب: اثراء کے زیراہتمام ’الشرقیہ تبدع‘ اقدام کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر ’اثراء‘ نے اپنے پانچویں سالانہ اقدام ’الشرقیہ ۔ تبدع‘ میں حصہ لینے کے لیے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے۔

اس پروگرام میں حصہ لینے والوں کے لیے رجسٹریشن کی سہولت ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ 23 دن تک جاری رہنے والے ’الشرقیہ تبدع‘ اقدام کی سرگرمیاں 29 ربیع الثانی سے 21 جمادی الاول بہ مطابق یکم سے 23 نومبر 2024ء کو ہوں گی۔

رواں سال ہونے والا یہ اقدام اپنی نوعیت کا سالانہ پانچواں پروگرام ہےجو اس سے قبل ہونے والے پروگرامات کے سلسلے میں کامیابی کا تسلسل ہے۔

اس اقدام کا پانچواں ایڈیشن عظیم کامیابی کے تسلسل کے طور پر سامنے آیا ہے۔ معاشرتی شراکت داری کے سب سے اہم اقدام میں سے ایک کے طور پر پچھلے برسوں کے دوران اسے مقامی اور علاقائی سطح پر غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔ متنوع افکار اور تخلیقی مواد کے ساتھ حکومتی، نجی اور غیر منافع بخش اداروں کی شرکت کا مقصد خطے میں مختلف فریقوں اور شعبوں کی تخلیقی سرگرمیوں کو متحرک کرنا ہے، تاکہ تخلیقی اور ثقافتی شعبے میں ایک مؤثر تبدیلی پیدا کی جاسکے۔ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد اور ہنرمندوں کے لیے ترقی یافتہ ماحول مہیا کیا جا سکے۔ اس طرح ’الشرقیہ تبدع‘ اقدام مملکت کے مشرقی علاقوں میں تخلیقی صلاحیتوں کی منزل بننے کے ساتھ ساتھ تخلیقی سیاحت کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

یہ اقدام مملکت کے مشرقی خطے کے ثقافت اور فنون کے بہت بڑے ورثے کا امین ہے جس کی مدد سے معاشی طور پر نئی تخلیقی صنعتوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے جواس کے پہیے کو آگے بڑھانے اور اس کے نتائج کو برقرار رکھنے میں معاون ہیں۔

یہ اقدام تخلیقی معیشت اور معاشی ترقی کا ایک ذریعہ ہونے کے ناطے ایک تبدیلی کا وسیلہ بھی ہے جو معاشی اور معاشرتی شعبوں کو تبدیل کرتا ہے۔

اس اقدام میں اسٹریٹجک اتحاد کو بھی فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے جو مملکت کے 2030 وژن کے اہداف کے حصول کے لیے ’جوائنٹ ایکشن ورک‘میں اضافہ کرتے ہیں۔اس کا مقصد معاشرے اور اس کے تمام اداروں کی ترقی اور ان کے درمیان ربط، فریقین اور افراد کے مابین معاشرتی ذمہ داری کے تصور کو فروغ دینا ہے۔اس اقدام سے تخلیقی ثقافت میں معیاری تبدیلی کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔

پچھلےسیزن میں اس اقدام کو وسیع پذیرائی ملی۔ 700 سے زیادہ اداروں نے اس میں حصہ لیا جب کہ 2،300 سے زیادہ تخلیقی شرکاء ، 55 اسٹریٹجک شراکت داروں اور پانچ بڑے شراکت داروں نے شرکت کی۔ پچھلے پروگرام میں شرکاء کے لیے ورکشاپس ، مختلف مکالموں ،آرٹ،فنون لطیفہ ، علمی پروگرامات ، نمائشیں اور مختلف شوز شامل تھے۔

یہ قابل ذکر ہے کہ ’الشرقیہ تبدع‘ اقدام میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن ’اثراء‘ سینٹر کی آفیشل وین سائٹ پر کی جا سکتی ہے۔ ویب سائٹ پرآن لائن فارم پُرکر کے اس میں شرکت کے لیے اپنی رجسٹریشن کی جا سکتی ہے۔

’اثراء‘ کو امید ہے کہ اس اقدام پر کارپوریٹ سیکٹر ، ایجوکیشن سیکٹر ، ریستوران اور کیفے کے شعبے، سماجی شعبے، کھیلوں،آرٹس ،تجارت اور رسد کے شعبوں میں تخلیق کار رجسٹریشن کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں