عراق میں بدعنوانی کے خلاف کارروائی تیز، سرکاری ایئرلائن سے 19 ارب دینار کی رقم ریکور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عراق کی اعلیٰ عدلیہ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ مالی بدعنوانی کی جاری تحقیقات کے دوران 19 ارب عراقی دینار (تقریباً 16 ملین امریکی ڈالر) واپس حاصل کیے گئے ہیں۔

یہ مقدمہ عراقی ایئر ویز سے متعلق رقوم کی امانتی کھاتوں میں مبینہ رد و بدل اور مالی دستاویزات میں ہیرپھیر سے جڑا ہوا ہے۔

عراق کے وزیر اعظم علی الزیدی نے وزارتِ خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ برآمد شدہ رقوم جمع کرانے کے لیے ایک خصوصی اکاؤنٹ قائم کیا جائے، تاکہ غیر قانونی طور پر حاصل کیے گئے اثاثوں کو ریاستی خزانے میں واپس لایا جا سکے۔

حکومت نے بدعنوانی کے خلاف اپنی مہم کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ مرحلے میں مزید افراد کے خلاف کارروائی اور عوامی رقوم کی بازیابی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

عراق میں بدعنوانی کے خلاف مہم صرف حالیہ گرفتاریوں تک محدود نہیں رہی، بلکہ سرکاری بیانات کے مطابق یہ کارروائیاں گزشتہ اکتوبر سے شروع کی گئی تھیں، جن کی قیادت عدلیہ کر رہی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس عمل کا مقصد بدعنوانی کے نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنا، ذمہ داروں کا تعاقب کرنا اور ریاستی فنڈز کی واپسی کو یقینی بنانا ہے۔

گزشتہ دنوں اس عدالتی اور حکومتی کارروائی میں تیزی آئی ہے، جب وزیر اعظم علی الزیدی نے کہا کہ موجودہ اقدامات اس وسیع مہم کا ''پہلا مرحلہ'' ہے اور یہ معاملہ حکومت کی اولین ترجیح رہے گا۔

اسی سلسلے میں وزیر اعظم نے وزارتِ خزانہ کو ہدایت دی کہ ایک خصوصی اکاؤنٹ قائم کیا جائے، جس میں غیر قانونی طور پر حاصل شدہ رقوم جمع کرائی جائیں، تاکہ ان کی ریاستی سطح پر منظم نگرانی اور درست استعمال ممکن ہو سکے۔

علی الزیدی نے کہا: یہ مہم صرف آغاز ہے، بدعنوانی کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ ہم اسے جاری رکھیں گے۔ ہر وہ شخص جس کے پاس عوام کا مال ہے، اسے واپس کرنا ہوگا۔ عوام کا پیسہ عوام کو واپس ملنا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ کارروائیاں کسی وقتی مہم کا حصہ نہیں بلکہ ایک مسلسل عمل ہے اور تحقیقات آئندہ بھی وسیع پیمانے پر جاری رہیں گی۔

عراقی حکومت کے مطابق آنے والے مرحلے میں قانونی کارروائیوں کی تکمیل اور سرکاری مالیاتی نظام کی نگرانی کو مزید سخت بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں