اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک اور فلسطینی نوجوان ہلاک کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فلسطینی وزارت صحت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ہفتے کے روز ایک فلسطینی نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ واقعہ بھی اس وقت پیش آیا جب معمول کے مطابق اسرائیلی فوج چھاپے کے نام پر فلسطینیوں کی آبادی میں گھس کر فائرنگ رہی تھی۔ مغربی کنارے کے شہرو، قصبوں اور دیہات میں اسرائیلی فوج کا یہ معمول ہے۔

فوج کی طرف سے فائرنگ کا نشانہ کر ہلاک کیے گئے فلسطینی کی عمر 16 سال بتائی گئی ہے۔ اس کا کا نام سلطان عبدالرحمان تھا۔ یہ اسرائیل کی فوج کی طرف سے فائرنگ کا یہ واقعہ بیت فورک فلسطینی آبادی میں پیش آیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے 'وفا' کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے دوران دو فلسطینی زخمی بھی ہو گئے۔ نابلس کی مشرقی بستی میں عینی شاہدوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کے ایک فلسطینی کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔

اسرائیلی فوجی افسر نے خبر رساں ادارے' اے ایف پی ' کو بتایا ہے کہ نابوس کے علاقے میں فوج معمول کے مطابق آپریشن کر رہی تھی کہ درجنوں لوگوں نے اسرائیلی فوج پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ اس پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے عوام منتشر کرنے کی کوشش کی ۔

واضح رہے مقبوضہ مغربی کنارے میں سات اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی فوج نے فلسطینی عوام کو زیادہ تیزی سے نشانہ بنانے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ ان ساڑھے آٹھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے سینکڑوں فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق ہلاک کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 546 ہے۔ مغربی کنارے کاعلاقہ1967 سے اسرائیل کے ناجائز قبضے میں ہےاس دوران مغربی کنارے میں کی گئی فوجی کارروائیوں میں 14 فوجی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں