مشرق وسطیٰ

عید الاضحیٰ پر وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری، درجنوں ہلاکتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی فوج نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنی جارحیت کا بزدلانہ سلسلہ بلا توقف جاری رکھا، رات گئے نصیرات میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے مزید 17 فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے عید الاضحیٰ کے روز بھی نہتے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرت پناہ گزین کیمپ پر رات گئے متعدد حملوں کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔

عید کے موقع پر ہونے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں پناہ گزین کیمپ میں کم از کم 17 افراد جان سے گئے، اس سے قبل صہیونی فوج نے نصیرات میں ہی ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں سات افراد جاں بحق ہوئے، جنوبی غزہ میں ٹینکوں کے ذریعے حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران تازہ حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت مزید درجنوں فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب رفح میں القسام بریگیڈ کے جوابی حملے کے دوران دو روز میں 11 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ لبنان سے حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کی جھڑپوں میں بھی اضافہ ہو گیا، اسرائیلی فوج نے حزب اللہ سے تنازع وسیع ہونے کا اشارہ دے دیا۔

فلسطینی کے وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 37 ہزار 347 ہو گئی ہے، جاں بحق افراد میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے، 85 ہزار 372 فلسطینی زخمی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں