شام کے صدر بشار الاسد کی میڈیا ایڈوائزر لونا الشبل کو ٹریفک حادثہ پیش آنے کے بعد دمشق کے ایک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کیا گیا اور جمعہ کو ان کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔
شامی ایوان صدر نے "X" فارم کے اپنے صفحہ پر شائع ہونے ایک بیان میں لونا الشبل کی موت پر سوگ کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے صدر نے کونسلر لونا الشبل کی دردناک ٹریفک حادثہ میں موت پر غم کا اظہار کیا اور سوگ منایا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ برسوں کے دوران لونا الشبل نے صدر جمہوریہ کے سیاسی اور میڈیا کے دفتر کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔ پھر انہوں نے ایوان صدر میں خصوصی مشیر کے طور پر کام کیا۔ ہم اس موقع پر اپنے مخلصانہ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے خاندان اور پیاروں سے ہمدردی کا اظہار کرتے۔ شامی ایوان صدر کے سیاسی اور میڈیا آفس نے بتایا تھا کہ صدر بشار الاسد کی خصوصی مشیر لونا الشبل منگل کی سہ پہر دمشق شہر کی طرف جانے والی سڑکوں میں سے ایک پر ٹریفک حادثے کی زد میں آئی ہیں۔
حادثے کے نتیجے میں ان کی گاڑی ٹریک سے ہٹ گئی۔ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جس کی وجہ سے لونا الشبل شدید زخمی ہوئیں۔ اس کے بعد انہیں دمشق کے مشہور "الشامی" ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خطرناک صورتحال
قبل ازیں سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا تھا کہ لونا الشبل کو دمشق کے الشامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا اور سر سے خون بہنے کے بعد ان کی حالت "سنگین" بتائی گئی تھی۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا کہ لونا الشبل کے بھائی کو بھی ایک ہفتہ قبل دمشق سے گرفتار کیا گیا تھا۔ یاد رہے لونا الشبل شامی صحافی ہیں جو 1975 میں سویدا میں پیدا ہوئیں۔ نومبر 2020 سے وہ شام کی صدر ک خصوصی مشیر کے عہدے پر فائز تھیں۔ لونا الشبل نے صحافت اور میڈیا میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے ابتدائی طور پر شامی ٹیلی ویژن اور پھر الجزیرہ پر 2010 تک کام کیا۔
امریکی پابندیاں
لونا الشبل بعد میں جنوری 2014 میں جنیوا 2 کانفرنس میں شامی حکومت کی نمائندگی کرنے والے وفد کے رکن کے طور پر سامنے آئیں۔ نومبر 2020 میں شام کے صدر بشار الاسد نے ایک فیصلہ جاری کرتے ہوئے انہیں جمہوریہ کے ایوانِ صدر کی خصوصی مشیر کے طور پر مقرر کیا۔ لونا الشبل بھی ان ناموں میں شامل ہے جن پر امریکہ نے شام سے متعلق پابندیاں عائد کی تھیں۔
لونا الشبل نے لبنانی صحافی سامی کلیب سے شادی کی اور ان سے علیحدگی کے بعد نیشنل یونین آف سیرین سٹوڈنٹس کے صدر اور پیپلز اسمبلی کے رکن عمار ساعاتی سے شادی کی تھی۔