اسرائیلی فوج کا یمن سے داغا گیا میزائل مار گرانے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی فوج نے آج اتوار کے روز کہا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر سے اسرائیل کی طرف آنے والے زمین سے زمین پرمار کرنے والے میزائل کو فضا ہی میں تباہ کردیا۔ میزائل کو اسرائیلی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرو تھری ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم نے میزائل کو اسرائیلی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی مار گرایا۔

دوسری جانب یمنی حوثی گروپ کے ترجمان یحیی سریع نے اتوار کے روز کہا کہ ان کی تنظیم نے اسرائیل میں ایلات کے علاقے میں اہم اہداف کو کئی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی جہاز کے خلاف دو فوجی کارروائیوں اور ایلات کی بندرگاہ میں "اہم اہداف" کے نفاذ کا اعلان کیا۔

حوثی گروپ کے فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی افواج نے دو فوجی آپریشن کیے۔ پہلے ہدف میں "بحیرہ احمر میں امریکی جہاز پمبا کو متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا"۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا آپریشن بحیرہ احمر پر اسرائیل کے جنوب میں واقع ایلات کی بندرگاہ میں "اہم اہداف" کے خلاف متعدد بیلسٹک میزائلوں سے کیا گیا۔

گروپ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ پہلی کارروائی کے نتیجے میں "جہاز پر براہ راست حملہ" ہوا، جب کہ دوسرے نے اپنے "مقاصد کامیابی سے حاصل کیے" غیر جانبدار ذرائع نے ابھی تک ان دعووں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ کل ہفتے کی شام اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول الحدیدہ بندرگاہ پر کئی فضائی حملے کیے۔

یمن میں طبی ذرائع نے اتوار کے روز رائیٹرز کو بتایا کہ یمن کے علاقے حدیدہ پر کل ہفتے کے روز اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے۔ یہ اسرائیلی فوج کے اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے کئی جنگی طیاروں نے یمن میں حوثی فوجی اہداف پر بمباری کی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمن میں حدیدہ بندرگاہ کے علاقے میں حوثی فوجی اہداف پر بمباری کی۔ یہ بمباری حالیہ مہینوں میں حوثیوں کی طرف سے اسرائیل پر کیےگئے حملوں کا جواب ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں