غزہ: شجاعیہ میں سکول پر بمباری ، 15 فلسطینی جاں بحق 29 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے شجاعیہ میں ایک سکول کی عمارت پر حملہ کر کے کم از کم 15 فلسطینیوں کو ہلاک اور 29 کو زخمی کر دیا ہے ۔ اس امر کی اطلاع سول ایمر جنسی کے شعبے نے دی ہے۔ اسرائیل فوج کے ساتھ مختلف علاقوں میں لڑائی جاری ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایک سکول میں قائم کیے گئے عسکری کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔ حماس اس سکول کو اپنے کمانڈروں اور جنگجووں کی ' ہائیڈ آؤٹ' کے طور پر استعمال کرتی تھی۔

اسرائیل فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق ' سکول پر بمباری کرنے سے شہریوں کا جانی نقصان کم رکھنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے تھے۔ نگرانی اور اضافی انٹیلی جنس کا اہتمام کیا گیا ور محدود بارود کا استعمال کیا گیا۔'

تاہم اسرائیل فوج نے سکول پر بمباری کے حوالے سے کسی ہلاکت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔ صرف حماس پر الزام لگایا ہے کہ حماس جان بوجھ کرشہری استعمال کی عمارتوں کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ جبکہ حماس نے سکول کے عسکری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی تردید کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں