گزشتہ برس خلیجی سیاحوں نے سعودی عرب میں 15 ارب ریال خرچ کئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 2023 میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک سے سعودی عرب آنے والے سیاحوں کی تعداد 8.6 ملین سے زائد تھی اور ان کے اخراجات 15 ارب ریال سے زیادہ تھے۔ وزارت کی طرف سے جاری کردہ سال 2023 کے سیاحت کے اعدادوشمار پر سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد کے اعتبار سے خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں سے بحرین پہلے نمبر پر رہا۔ بحرین سے 34 لاکھ سیاح نے سعودی عرب کا رخ کیا۔

کویت 23 لاکھ، امارات 14 لاکھ سیاحوں کے اعتبار سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ قطر سے تقریبا 11 لاکھ اور سلطنت عمان سے 4.55 لاکھ سیاح سعودی عرب آئے۔ واضح رہے سال 2023 عیسوی کے دوران بیرون ملک سے مملکت آنے والے سیاحوں کی تعداد 2 کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ ان سیاحوں نے سعودی عرب میں 144 ارب ریال سے زیادہ خرچہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں