نجران: چمڑے کے کاریگروں کی دستکاری سے ثقافتی ورثے کا تحفظ

ان مصنوعات میں جوتے، بیگ، لوازمات، کپڑے، فرنیچر اور گاڑیوں کے لوازمات شامل ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب کے علاقے نجران کے قلب میں چمڑے کی دستکاری کا قدیم فن جو مقامی ثقافتی ورثے کی علامت ہے، کو ایک نشاۃ ثانیہ مل رہی ہے۔

چمڑے کا ہر پارچہ فن اور صنعت کی ایک منفرد کہانی بیان کرتا ہے جس کا مشاہدہ سعودی کاریگروں کی نسلوں نے کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ اس روایتی صنعت کو سعودی ویژن 2030 کے تحت ایک حیاتِ نو مل رہی ہے جس سے مصنوعات بنانے کی تکنیک اور ان کے تنوع میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چمڑے کی مصنوعات میں جوتے، بیگ، لوازمات، کپڑے، فرنیچر اور گاڑیوں کے لوازمات شامل ہیں۔ مقامی طور پر تیار کردہ یہ اشیاء جو اپنی پائیداری، معیار اور سعودی جمالیات کے لیے مشہور ہیں، خطے میں اور اس سے باہر بھی مقبول ہیں۔

ایس پی اے کے ساتھ ایک انٹرویو میں چمڑے کے ایک کاریگر سلم بن احمد نے مویشیوں، اونٹوں، بھیڑوں اور بکریوں کی کھالوں کو پائیدار، لچکدار چمڑے میں تبدیل کرنے کے پیچیدہ عمل کا ایک خاکہ بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں صفائی کرنا اور بال اتارنا، محلول میں بھگونا، دھوپ میں رنگ گہرا کرنا، خشک کرنا، لچک پیدا کرنا اور آخر میں کاٹنا شامل ہے۔

احمد نے مزید کہا کہ چمڑے کی کئی روایتی مصنوعات آج بھی استعمال میں ہیں مثلاً میزاب، شیر خوار بچوں کو کندھے پر اٹھانے والا بیگ نما؛ مسبط، کمر کے گرد باندھنے والی چمڑے کی پٹی اور ذاتی اشیاء کو ذخیرہ کرنے کے لیے ایک بڑا کنٹینر۔

فیشن ایبل بیگز اور لوازمات جیسی جدید مصنوعات اب چمڑے کے ذخیرے کا حصہ ہیں جو روایت کو عصری ڈیزائن کے ساتھ ملا رہے ہیں۔

نجران میں لار ایسوسی ایشن فار پروڈکٹیو فیملیز کی سربراہ ماہا السعید نے ایس پی اے کو بتایا، نجران میں روایتی صنعتیں کمیونٹی کے اراکین کے لیے امید افزا مواقع فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا، "یہ روایتی صنعتوں کو قومی ثقافتی ورثے کے طور پر فروغ دینے کے لیے ملک کی سمت سے مطابقت رکھتا ہے۔"

وزارتِ ثقافت خصوصی تربیتی پروگراموں اور اقدامات کے ذریعے کاریگروں کی مدد کرتی ہے جس میں چمڑا سازی اور دیگر روایتی دستکاریوں کے لیے ضروری ہنر سکھانا اور سماجی ترقیاتی بینک کے تعاون سے فراہم کردہ مالی مدد شامل ہیں۔

السعید نے مزید کہا کہ اس سال کے شروع میں ادارے نے چمڑے کی تیاری کے حوالے سے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

زیرِ تربیت افراد نے چمڑے کی اہم اقسام بشمول مویشیوں اور بکریوں کی کھالوں کے بارے میں معلومات اور چمڑے کی دستکاری میں بنیادی مہارتیں حاصل کیں مثلاً مناسب طریقے سے کٹائی، سلائی اور کندہ کاری کی تکنیک۔

پرکشش مصنوعات بنانے کے لیے اس پروگرام میں جلانے اور چمڑے پر نقاشی جیسی فنکارانہ مہارتوں کا بھی احاطہ کیا گیا جس میں نقاشی، کندہ کاری اور چمڑے کے پارچہ جات پر تاریخی اور قدیم ورثے کے مقامات کی عکاسی کے ذریعے نجران کا ورثہ شامل کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں