سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط میں تین روزہ ’موسمی پھل‘ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس میں چار ہزار فارمزکے مالکان موسمی پھلوں کے ساتھ شرکت کررہے ہیں۔ میلے میں انواع وقسام کے موسمی میوہ جات کی بڑی مقدار کی نمائش اور انہیں فروخت کیا جا رہا ہے۔
"موسمی پھل" فیسٹیول اس سال کی موسم گرما کی سرگرمیوں اور پروگراموں کا حصہ ہے جس کا اہتمام خمیس مشیط گورنری میں ماحولیات، پانی اور زراعت کے دفترکی نگرانی میں کیا گیا ہے۔ اس میلےکو احد رفیدہ اور الوادین میونسپلٹیوں کی طرف سے خصوصی تعاون حاصل ہے۔ فیسٹیول احد رفیدہ میں شاہ عبداللہ روڈ کے میونسپل چوک میں منعقد کیا گیا ہے۔
فیسٹیول کے جنرل سپروائزر محمد بن سعید ابو ھتلہ نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ خمیس مشیط گورنری 60 سے زیادہ وادیوں پر مشتمل ہے۔ یہ وادیاں پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہیں جن میں انواع واقسام کے میوے اور فصلیں کاشت کی جاتی ہیں۔ اس میں 800 سے زیادہ زرعی ریکارڈ کے علاوہ 4000 سے زیادہ فارمز اور 60000 سے زیادہ گرین ہاؤسز شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احد رفیدہ میونسپلٹی ہر قسم کی زراعت کے لیے مشہور ہے۔ وادیوں کی ڈھلوانوں پر گندم، مکئی اور جو کی روایتی فصلوں کی کاشت کے علاوہ اس کے پہاڑی علاقوں میں انجیر، انار، آڑو، انگور، اسٹرابیری اور دیگر پھل وافر مقدار میں کاشت کیے جاتے ہیں۔ قریب موجود تہامہ میں کافی اور کھجور کی کاشت کی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں حصہ لینے والے کاروباری افراد کی تعداد 35 ہے۔ پہلے نمائش کے لیے پیش کیے گئے کئی ٹن پھل مکمل طور پر فروخت ہو گئے۔
اس کے علاوہ احد رفیدہ کے گورنر ناصر بن عشق بن شفلوت نے گورنری میں پہلے "موسمی پھل" فیسٹیول کی سرگرمیوں کا افتتاح کیا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب اس سال کی موسم گرما کی سرگرمیوں اور پروگراموں کے حصے کے طور پر موسیقی اور کئی دوسرے پروگرامات پیش کئےگئے۔عسیر تھول کے عنوان سے ایک آرٹ پروگرام یپش کیا گیا جس میں شاعر عبداللہ الشریف کے کلام کی گائیکی کے ساتھ احد رفیدہ بینڈ اور فوکلورفن کاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔
کسانوں کی معاونت
احد رفیدہ کے گورنر ناصر بن عشق بن شفلوت نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین دن تک جاری رہنے والے موسمی پھلوں کے میلے کو عسیر خطے کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز اوران کے نایب شہزادہ خالد بن سطام بن سعود بن عبدالعزیز کی حمایت اور تعاون حاصل ہے۔
اس میلے کا مقصد مقامی کسانوں کی مدد کرنا اور مقامی زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرنے کے ساتھ متنوع معاشی منافع حاصل کرنا ہے۔